”جدید ذرائع ابلاغ کو اسلامی ادب کے فروغ کیلئے استعمال کرنےکی ضرورت ہے “
لاہور (پ ر) مولانا زاہد الراشدی، ڈاکٹر محمود الحسن عارف، مولانا مفتی زاہد، ڈاکٹر خالقداد ملک، مفتی برکت اللہ، پروفیسر سیمع اللہ فراز، ڈاکٹر اکرم ورک اور ڈاکٹر ارشد نے عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ”الشریعہ اکیڈمی“ گوجرانوالہ میں اسلامی ادبی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جدید ذرائع ابلاغ اور میڈیا کو اسلامی ادب کے فروغ، اسلامی تہذیب وثقافت کی حفاظت اور اسلام کی خدمت واشاعت کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب نام ہے انسان کے جذبات واحساسات اور تاثرات کو اچھے انداز میں پیش کرنے کے لئے اچھے الفاظ کو استعمال کرنا ہے۔