جمہوریت کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹیں گرا دیں گے: کاشف رندھاوا
بھوئے آصل (نامہ نگار) تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواحی گا¶ں گرین والا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کاشف رندھاوا نے کہا کہ وہ نوازشریف کے سپاہی ہیں اور پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔ ملکی ترقی اور جمہوریت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو گرا دیا جائے گا۔ اس موقع پر کاشف رندھاوا نے کوٹ رادھاکشن کے سابقہ ایم این اے چودھری حنیف خان (مرحوم) کے بیٹے چودھری سلمان حنیف خان کو پنجاب یوتھ ونگ کا نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو سلمان حنیف جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے کیونکہ یہی وہ نوجوان تھے جنہوں نے قیام پاکستان کیلئے قائداعظم کا ساتھ دیا تھا۔ اب یہی نوجوان پاکستان کی ترقی میں نوازشریف کا ساتھ دںی گے۔ جلسہ کے شرکاءسے سلمان حنیف کے علاوہ ضلعی صدر یوتھ ونگ قصور مبشر نواز‘ ناصر خان‘ عبدالکریم‘ جمیل خان‘ ہینت خان‘ ایوب ایڈووکیٹ‘ چودھری خوشی بھمبہ اور چودھری خالد حسین منا نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کے اختتام پر عباس شریف کے انتقال پر ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔