مگسی کو فون، گورنر راج عوامی خواہش کے مطابق لگایا: صدر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدرآصف علی زرداری نے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ گورنر راج پر بلوچستان کے عوام کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔ صوبے میں گورنر راج بلوچستان کے عوام کی خواہش کے مطابق لگایا گیا ہے۔ گورنر راج کے نفاذ سے امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔