• news

رحمن ملک کی کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات، طاہر القادری کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور ڈاکٹر طاہر القادری کو درپیش سکیورٹی خطرات سے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رحمن ملک نے طاہر القادری کی حفاظت کیلئے کئے گئے سکیورٹی اقدامات بھی بتائے اور کہاکہ طاہر القادری پاکستان میں بے تحاشا اخراجات کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے طاہر القادری کی فنڈنگ سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ بے تحاشہ اخراجات پر حکومت نے قانون کے تحت تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جس میں کینیڈین حکومت کی ضرورت پڑ سکتی ہے کینیڈین ہائی کمشنر نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کینیڈا کی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن