• news

طاہر القادری کے مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں : الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں۔ طاہرالقادری کے تمام جائز مطالبات پاکستان کے عوام کی آواز ہیں۔ لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔ ایم کیو ایم ملک کے نظام کی تبدیلی کے لئے طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے۔ فرسودہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن