• news

اسلام آباد، گوجرانوالہ اور لانگ مارچ کے روٹس پر واقع شہروں میں موبائل فون سروس معطل، شہری پریشان

اسلام آباد+ گوجرانوالہ (نوائے وقت نیوز + نمائندہ خصوصی) اسلام آباد، گوجرانوالہ اور لانگ مارچ کے روٹس پر واقع دیگر شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترنول سے بلیو ایریا اور روات سے بلیو ایریا تک موبائل سروس بند ہو گئی جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ اٹک سے چکوال، جہلم، گوجر خان، راولپنڈی، حسن ابدال اور بارہ کہو میں موبائل سروس بند رہی۔ اس کے علاوہ مری، راول ڈیم، چک شہزاد، پشاور روڈ اور مضافات میں بھی موبائل سروس بند کر دی گئی۔ اسلام آباد میں سیکٹر ایف 10، جی 9، جی 8، آئی 8، آئی 9 میں موبائل سروس بند کر دی گئی جبکہ لانگ مارچ گوجرانوالہ سے گذشتہ رات دو بجے منزل مقصود کی طرف روانہ ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود پیر کو رات گئے تک موبائل سروسز بحال نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن