• news

21 رکنی بھارتی کبڈی ٹیم ،گوردوارہ جنم استھان ننکانہ پہنچ گئی


ننکانہ (نمائندہ نوائے وقت) بھارتی پنجاب کی 21 رکنی کبڈی ٹیم سردار جسپال سنگھ ڈھلوں کی قیادت میں گورودوارہ جنم استھان کی ےاترا کے لئے ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔ اس موقعہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم کو سکیورٹی کے کڑے پہرے میں فیصل آباد سے ننکانہ صاحب لایا گیا تھا۔ کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے علاوہ متھاٹیکی کی رسم بھی ادا کی۔ کبڈی ٹیم کے ہمراہ مینجر رنتیر سنگھ، کوچ پرہبت سنگھ، کپتان رنجیت سنگھ و دیگر کھلاڑیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو پیار اور محبت ہمیں ملا ہے اسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے کیونکہ ےہاں آکر ہمیں ایسے ہی محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم اپنے ہی ملک میں گھوم پھر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن