ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ، اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ جیت لیا
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کے سلےم بےگ اور محمد حسےن چٹھہ نے ساتوےں نےشنل ٹےن پن باﺅلنگ چےمپئن شپ ڈبل اےونٹ جیت لیا۔ ساتویں نیشنل ٹین پن باﺅلنگ چمپئن شپ2013ءکے تیسرے روز ڈبلز کیٹیگری کے مقابلے ہوئے ۔ جس میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔ ڈبلز ایونٹ کا فائنل اسلا م آباد کے کھلاڑیوں سلیم بیگ، محمد حسین چٹھہ، اعجاز الرحمن اور ظفر اقبال کے درمیان ہوا۔ جس میں سلیم بیگ ، محمد حسین چٹھہ818 سکو ر کے ساتھ فاتح قرار پائے طلائی تمغہ اور 60 ہزار روپے نقد انعام بھی وصول کیا۔اعجاز الرحمن ، ظفر اقبال 797سکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ اور 30 ہزار روپے کے حقدار ٹھہرے جبکہ کراچی کے شبےر لشکر اور فاضل مانےا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں اسلام آباد ٹےم اے کے کھلاڑی محمد حسےن چٹھہ ، سلےم بےگ،ظفر اقبال اور ساجد محمود نے ٹےم بی اعجاز الرحمن،ثاقب ، شہزاد ،علیشاہ اور ملک فےصل کو 75سکور سے ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا ۔