آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ماریہ شراپووا اور وینس ولیمز نے میچز جیت لئے
میلبورن (ثناءنیوز) سال کا پہلا گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پیر سے میلبورن میں شروع ہو گیا۔ آسٹریلین اوپن میں ماریی شاراپووا اور وینس ولیمز نے میچز جیت لئے۔ پہلے گرینڈ سلیم دی آسٹریلین اوپن کے پہلے دن ماریہ شاراپووا اور وینس ولیمز نے اپنے میچز جیت لئے۔ راڈ لیور ٹینس ارینا میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم کا آغاز ہوگیا۔ پہلے را¶نڈ مین ویمنز سیکنڈ سیڈ روس کی ماریہ شاراپوا نے ہم وطن اولوگا پچکوواکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی شاراپوا کو پورے میچ میں ایک بھی گیم میں شکست نہ ہوئی۔ انکی جیت کا سکور 6-0 اور6-0 رہا۔ ایک اور میچ میں امریکی وینس ولیمز نے قازقستا ن کی گلینا ووسکو بو واکو 6-1 اور 6-0 سے شکست دیتے ہوئے اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔ ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال خرابی صحت کے باعث پہلی ہی ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ میلبورن میں شروع ہونے والے گرینڈ سلیم ایونٹ کا یہ 101واں ایڈیشن ہے۔ مینز سنگلز میں سربیا کے نواک یوکووچ اعزاز کا دفاعی کرینگے۔ گذشتہ ایڈیشن کے فائنل میں یوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا۔ نڈال کی غیرموجودگی میں یوکووچ ایونٹ فیورٹ ہیں۔ افتتاحی روز یوکووچ اپنے پہلے میچ میں فرانس کے پال ہنری سے صف آرا ہونگے۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا اعزاز کی دفاع کرینگی۔ آزارینکا نے روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔