• news

کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ کے درمیان جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈ کی تشکیل پر اختلافات


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ انتظامیہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 17 رکنی ٹیم کی درخواست کی گئی تھی۔ سترہ رکنی ٹیم کے انتخاب پر بھی اختلافات ہیں۔ سلیکشن کمیٹی تنویر احمد اور راحت علی کو شامل کرنا چاہتی ہے۔ کپتان اور کوچ سرفراز احمد کی جگہ عدنان اکمل کو شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حتمی فیصلہ پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن