• news

جوڈو فیڈریشن کے دو آفیشلز 25 جنوری کو ازبکستان جائیں گے


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے دو آفیشلز انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن ریفری اینڈ ٹیکنیکل سیمنار میں شرکت کیلئے 25 جنوری کو ازبکستان روانہ ہونگے۔ جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ریفری اینڈ ٹیکنیکل سیمنار 25سے 28جنوری تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہوگا۔ سیمنار میں قمر شکیل اور مقصود احمد پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ سیکرٹری نے کہا کہ دونوں افیشلز کی سیمنار میں شرکت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ میں این او سی کیلئے درخواست دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن