• news

ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم ویتنام چلی گئی


اسلام آباد (اے پی پی) ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم پیر کو ویتنام روانہ ہوگئی ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 15سے 25جنوری تک ویتنام میں شروع ہوگی اور ایونٹ میں 3کھلاڑی اور ایک آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ کھلاڑیوں میں نوفل کلیم، مزمل احمد اور حانیہ نوید شامل ہیں جبکہ عاصم شفیق نان پلینگ کیپٹن اور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن