• news

اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل 16 جنوری کو اولمپک ہاوس لاہور میں ہو گا جس میں انتظامی اور مالی معاملات کو چلانے کےلئے ایڈوائزری بورڈ سے مشاورت کی جائے گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈوائزری بورڈ تشکیل دے دیدیا تھا تاکہ ایسوسی ایشن کے معاملات کو چلایا جا سکے۔ اس سے قبل اجلاس 14 جنوری کو ہونا تھا جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر اجلاس میں دو روز کی تاخیر کر کے اجلاس کو 16 جنوری تک ملتوی کر دیا تھا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے 43 رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ وہ خود ہیں جبکہ دیگر ارکان میں سید عاقل شاہ، چوہدری محمد یعقوب، شوکت جاوید، دودا خان بھٹو، کامران لاشاری، سعید اقبال خان، افتخار احمد تبسم، عبدالخالق خان، فاطمہ لاکھانی، نوید اکرم چیمہ، چودھری نوریز شکور، خلیل احمد خان، محمد جہانگیر، فوزی خواجہ، سلیم خان، سید کلیم امام، لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد یار لودھی، تیمور حسن امین، خاور شاہ، پائندہ ملک، رضوان الحق، کمانڈر زاہد روف، ائر کموڈور عبدالواہاب مروت، محمد جمیل احمد رانا، حافظ عمران بٹ، محمد افضل اعوان، ذوالفقار علی بٹ، ادریس حیدر خواجہ، احمد علی راجپوت، شاہد علی شنواری، گروپ کپٹن شاہد ندیم، کمانڈر ماجد اقبال، احمد یحٰی خان، سہیل خان، واجد علی چوہدری، محمد شفیق، محمد خالد محمود، علی رضا ایڈووکیٹ اور محمد نعیم سرور شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 12 فروری کو لاہور میں بلایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن