• news

شوبز سے وابستہ ایساکوئی نہیں جسے سپرسٹار بنانے میں میڈیا کا کردار نہ ہو : روبی انعم


لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ شوبز سے وابستہ ایساکوئی اداکار نہیں جسے سپراسٹار بنانے میں میڈیا کا کردار نہ ہو‘ آج بھی ایسی بے شمار اداکارائیں موجود ہیں جن کو میڈیا نے پرموٹ کیا لیکن وہ شہرت حاصل کرنے کے بعد میڈیا کو نظرانداز کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اداکار اپنے محسنوں سے جفاکشی کریں میڈیا کو چاہئے کہ انکا بائیکات کر دے تاکہ پر پھر انکو احساس ہو کہ ہماری حیثیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ ایسے اداکار بھی موجود ہیں جو ہر موقع پر میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن