• news

زندگی کا مقصد پیسہ بنانا نہیں، صرف شہرت میری منزل ہے : لیلیٰ


 لاہور (آئی اےن پی) ادکارہ لیلیٰ نے کہا کہ زندگی کا مقصد پیسہ بنانا نہیں صرف شہرت حاصل کرنا میری منزل ہے جس کیلئے شوبز کی دنیا میں آئی‘ میری کامیابی سے خائف ہو کر کچھ لوگ میرے خلاف پراپیگنڈے کرتے ہیں مگر ان کو ناکامی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اور آئندہ بھی کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پیسہ نہیں اپنی عزت زیادہ عزیز ہے اور میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ شوبز کی دنیا میں شہرت حاصل کروں۔ انہوں نے کہا کہ میری شادی کے متعلق آئے روز پراپیگنڈا کیا جاتا ہے جن کا مقصد صرف اور صرف مجھے بدنام کرنا ہے مگر ایسی سازشیں کرنیوالے ناکام ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن