• news

آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کیلئے سٹرٹیجی تیار کرلی: ایف بی آر

اسلام آباد (اے پی اے) آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شارٹ ٹرم ریونیو موبلائزیشن پلان اور ڈاکومینٹیشن سٹرٹیجی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کے 2381 ارب روپے کے مقررہ ہدف پر تحفظات ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کا ماننا ہے کہ 2190 ارب روپے سے زائد ٹیکسوں کی وصولی ممکن نہیں، آئی ایم ایف نے متوقع ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے حکمت عملی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ ٹیکس بیس میں وسعت کیلئے انتظامی اقدامات کے بجائے پالیسی ایشوز کو حل کیا جائے، دنیا بھر میں انتظامی اقدامات کے ذریعے ٹیکس ریونیو بڑھانے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی ٹیکس محاصل بڑھانے کیلئے 80 فیصد پالیسی اقدامات اور 20 فیصد انفورسمنٹ ایکشن کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن