• news

سی این جی بندش، پٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھ گئی

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی طرف سے گیس کی قلت کو جواز بنا کر سی این جی سیکٹر کی حوصلہ شکنی کی وجہ سے ملک میں گزشتہ 2 ماہ سے بیشتر سی این جی سٹیشنز سے شہریوں کو گیس نہ ملنے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھ گئی۔ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے آئندہ 3 ماہ کیلئے عالمی منڈی سے 12 لاکھ 30 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی حکمت عملی مرتب کرلی۔ ایک رپورٹ میں صنعتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پی ایس او آئندہ ماہ فروری تا اپریل کیلئے سنگاپور کی آئل کمپنیوں سے 12 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن آئل پروڈکشن خریدنے کی تیاری کر رہا ہے جو گزشتہ سال اگست کے بعد سب سے زیادہ طلب ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس او 6 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن ہائی سلفر فیول آئل، ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن سلفر فیول آئل اور 4 لاکھ ٹن مٹی کا تیل خریدنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلئے ٹینڈر 28 جنوری کو کھولا جائے گا جو 8 فروری تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن