چیئرمین نیب نے استعفےٰ کی خبر کی تردید کردی
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اپنے استعفےٰ کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے ای سی ایل پر نام رکھنے کے حوالے سے تفصیلات منگوائی ہیں۔ ادھر نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب پاکستان کے غریب عوام کیلئے کام کرتے رہیں گے اور جب تک ان کا مشن مکمل نہیں ہوتا وہ کام کرتے رہیں گے۔ قبل ازیں چیئرمین نیب کے استعفےٰ کے حوالے سے اس وقت افواہیں تیز ہو گئیں جب برطانوی نشریاتی ادارے نے ان کے استعفےٰ کی خبر چلا دی۔