• news

وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم نیب کو موصول، سابق سیکرٹریوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کا تحریری حکم نامہ نیب کو موصول ہو گیا۔ نیب کو رینٹل پاور کیس میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے احکامات موصول ہوئے۔ ترجمان نیب پنجاب کے مطابق ملزموں کو ہر صورت گرفتار کریں گے اور پولیس نے رینٹل پاور کیس میں چار سابق وفاقی سیکرٹریز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلمان صدیق، شاہد رفیع، اسماعیل قریشی اور وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری خالد سعید کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے، چاروں وفاقی سیکرٹریز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر-دی نیشن