• news

سپریم کورٹ کے وزیر اعظم پاکستان کی گرفتاری کے احکامات ‘ دنیابھر کے میڈیا نے بریکنگ نیوز دی

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کی طرف سے رینٹل پاورکیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے احکامات دنیا بھر کے میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طو ر پر نشر کئے ‘ سپریم کورٹ نے منگل کو جس وقت یہ احکامات جاری کئے اس وقت تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے ڈی چوک میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے اور تمام ملکی نجی چینلز پر ان کا خطاب براہ راست دکھایا جا رہا تھا کہ اچانک چینلز سے یہ بریکنگ نیوز جاری ہوئی کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ وزیر اعظم کی گرفتاری کے احکامات کی خبر امریکی، برطانوی،بھارتی اور عرب ذرائع ابلاغ سے بریکنگ نیوز کے طو رپر نشر ہوئی۔ بھارت میں زی نیوز، این ڈی ٹی وی، سی این این، این بی سی سمیت تمام ہندی اور دیگر چینلز سے یہ خبر نشریات روک کر نشر کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن