• news

پاکستانی حکومت کو پرامن احتجاج کے حق کی حفاظت کرنی چاہئے: امریکہ

واشنگٹن (وقت نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کا سیاسی مستقبل اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کے آئین کے مطابق معاملہ شفاف طریقے سے حل ہونا چاہئے۔ حکوت کو عوام کے پرامن احتجاج کے حق کی حفاظت کرنی چاہئے۔ پاکستانی حکومت سے رابطہ میں ہیں۔ طاہر القادری کے مارچ سے متعلق ہم غیرجانبدار ہیں، لانگ مارچ پر تبصرہ نہیں کرینگے۔ سفارتی عملے کی طاہر القادری سے ملاقات کے بارے میں علم نہیں۔ مارچ کی وجہ سے سفارت خانہ 3 دن کیلئے بند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن