لانس آرم سٹرانگ نے ممنوعہ ادویہ استعمال کر نے کا اعتراف کر لیا
آسٹن (آن لائن) قوت بخش ادویات استعمال کرنے والے سائیکلسٹ لانس آرم سٹرانگ نے غلطی کا اعتراف کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی ٹی وی چینل کو ریکارڈ کرائے گئے انٹرویو میں لان آرم سٹرانگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے پرستاروں سے معافی مانگ لی ہے۔ انٹرویو اڑھائی گھنٹے کے دورانیہ پر محیط ہے اور یہ انٹرویو کل جمعرات کو آن ائیر کیا جائیگا ۔یاد رہے کہ لانس آرم سٹرانگ سے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام پر ٹوآرڈی ٹائٹل واپس لے لئے گئے تھے۔