• news

شوبز پھولوں کی سیج نہیں،منافق لوگوں سے دور رہتی ہوں :فضا ءعلی

لاہور(کلچرل رپورٹر) ماڈل و اداکارہ فضاءعلی نے کہا ہے کہ میں منافق لوگوں سے دور رہتی ہوں‘ احسان فراموش نہیں جو زندگی میں ایک لمحہ کیلئے بھی مدد کرے اس کو بھولتی نہیں‘ شوبز پھولوں کی سیج نہیں یہاں مشکلات کا اندازہ کام کرنیوالوں کو ہی ہوتا ہے۔ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فضاءعلی نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کیلئے بہت سے لوگ آپ کے مدد گار بھی ہوتے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ ایسے لوگوں کو بھلانا نہیں چاہئے بلکہ ان کی احسانات کو یاد کر رکھ کر ہی انسان خود کو مضبوط اور اصول پسند بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ایک مشکل شعبہ ہے لیکن اگر انسان خود ٹھیک ہو تو کوئی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن