• news

ملک میں غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں: شوبز فنکار

لاہور(نیوز ایجنسیاں) فنکاروں نے بھی ملک میں غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے جمہوریت کی مضبوطی ضروری ہے‘ پاکستان کی عوام شعبدہ بازوں کو مسترد کر دے۔ فلم سٹارز نور‘ صائمہ‘ اداکارہ ریشم‘ گلوکارہ صنم ماروی‘ سٹیج اداکارہ صائمہ خان‘ سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر‘ نسیم وکی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو سب کچھ تباہ و برباد ہو جائیگا اور فنکار بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو ہی یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس کو مرضی ووٹ دیکر منتخب کریں غیر آئینی اقدامات ملک کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے بھی ملک میں جمہوریت‘ آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اور جب ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے تو پھر غیر آئینی مطالبات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔اگر کوئی شعبدہ باز لوگوں کو ساتھ ملا کر جمہوریت پر حملہ آور ہوتا ہے تو پاکستانی عوام کو اسے مسترد کرنا چاہئے کیونکہ ملکی بقاءکیلئے جموریت ضروری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن