• news

بھارتی اداکارائیں بھی اپنے ملک میں عدم تحفظ کا شکار

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ میں فلم”میں ہوں ناں“ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی بھارتی ادکارہ امریتا راو¿ نے کہا ہے بھارت میں خواتین کو تحفظ حاصل نہیں۔ صرف نئی دہلی ہی نہیں بلکہ میں تو یہی کہوں گی کہ بھارت کے کسی بھی شہر میں خواتین کو تحفظ حاصل نہیں۔ میں آئے روز خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں پڑھتی رہتی ہوں اور اسی وجہ سے میں بسوں میں سفر سے گریز کرتی ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن