• news

بھارت میں علی ظفر، مکال حسین جاوید بشیر کے کنسرٹ بھی منسوخ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت میں لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر کشیدگی نے اپنے اثرات محض ہاکی پلیئرز اور کرکٹرز پر ہی نہیں چھوڑے بلکہ ثقافتی سطح پر فنکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات کے بعد پاکستانی سنگر علی ظفر کا پونا ، مکال حسین اور جاوید بشیر کے دہلی میں کنسرٹ بھی کینسل کر دیئے گئے۔ فلم کاک ٹیل کی موسیقی متعارف کرانے کی تقریب چار پاکستانی سنگرز کو ویزا دینے سے انکار پر کینسل کر دی گئی۔ قبل ازیں ممبئی حملوں کے بعد بھارت میں کامیڈی شو میں شرکت کرنے والے شکیل صدیقی اور کاشف خان کو وطن واپس آنا پڑا۔ شکیل صدیقی کو ہندو انتہا پسند تنظیموں ایم این ایس اور شیوسینا کے ارکان نے ممبئی میں زدوکوب بھی کیا تھا۔ سنگر ظہیر کا زی ٹی وی پر موسیقی پروگرام بند کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن