• news

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ واٹمور نے تحفظات دور نہ کرنے سے استعفیٰ کی دھمکی دیدی

لاہور (آئی این پی+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ واٹمور نے ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے تحفظات دور نہ کرنے پر استعفیٰ کی دھمکی دیدی۔ ذرائع کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں ڈیوڈ واٹمور کے بہت سے تحفظات تھے لیکن ان کو تاحال دور نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آج کل انتہائی ناراض ہیں اور اب پی سی بی کے ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ واٹمور نے دھمکی دی ہے کہ اگر میرے تحفظات دُور نہ کئے گئے تو میں استعفیٰ دیدوں گا جبکہ اس سلسلہ میں پی سی بی کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے کوئی اختلافات ہیں اور نہ ہی واٹمور ےا کسی اور نے استعفیٰ کی دھمکی دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن