• news

جیل بھرو تحریک، گرفتاریاں پیش کرنیوالے یٰسین ملک سمیت 125 حریت پسند رہا

سرینگر ( آن لائن) چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یٰسین ملک سمیت جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں پیش کرنے والے 125 حریت پسندوں کو رہا کردیا گیا جبکہ 26بدستور مختلف جیلوں میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جن حریت پسندوں کو رہا کیا گیا ہے ان میں یٰسین ملک کے علاوہ وائس چیئرمین کے ایل ایف بشیر بٹ ، شبیر احمد ڈار ، جاوید احمد میر اور دیگر کارکنان شامل تھے ان تمام حریت پسند رہنماﺅں اور کارکنان نے جیل بھروتحریک کے تحت خود گرفتاریاں پیش کیں تھیں اور یہ سرینگ آننت ناگ ، کوٹھی باغ اور دیگر جیل میں موجود تھے جبکہ بارہمولہ اور کپواڑہ کے جیلوں میں مزید چھبیس قیدی بدستور موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یٰسین ملک آج بدھ کو پریس کانفرنس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن