• news

مستونگ: ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرکے جیکب آباد کے نوجوان سے شادی کرلی

جےکب آباد (آئی این پی) مستونگ کی ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرکے جےکب آباد کے نوجوان سے شادی کرلی۔ سونےا نے درگاہ امروٹ شرےف مےں سےد سراج احمد شاہ کے پاس اسلام قبول کرلےا، نومسلم ہندو لڑکی کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گےا جس کے بعد اس کی شادی جےکب آباد کے نوجوان سجاد برڑو کے ساتھ کرائی گئی، نومسلم ہندو لڑکی کو ہائیکورٹ سکھر مےں پےش کےا گےا، جہاں پر نومسلم ہندو لڑکی نے عدالت کے سامنے مرضی سے اسلام قبول کرنے کا بےان رےکارڈ کراےا جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو شوہر کے حوالے کردےا

ای پیپر-دی نیشن