سپریم کورٹ کے فیصلے کا سیاسی ماحول سے تعلق نہیں: انور منصور
کراچی (وقائع نگار) پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا ہے کہ رینٹل پاور پراجیکٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چار مہینے سے ہونے والی سماعت اور عدالتی کارروائی کا نتیجہ ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا سیاسی ماحول سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انور منصور خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کیس کے فیصلے کے لئے وقت مقرر کر رکھا تھا اور یہ فیصلہ میرٹ پر دیا گیا۔