• news

دیہات میں فوجی آپریشنز کےلئے امریکی امداد جاری رہیگی: افغان سفیر

واشنگٹن (اے ایف پی+آن لائن) امریکہ میں تعینات افغانستان کے سفیر اکلیل حکیمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی دستے رواں سال موسم بہار میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کر دینگے لیکن دیہی علاقوں میں کئے جانیوالے آپریشنز میں مقامی دستوں کو امریکی فوج کی لاجسٹک سپورٹ آئندہ بھی حاصل رہیگی تاہم امریکی فوجیوں کا کردار بنیادی طور پر معاونین کا ہو گا۔ افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ امریکہ کے حوالے سے صحافیوں کیساتھ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے افغان سفیر نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی بھی اتحادی دستوں کی طرف سے لاجسٹک اور دیگر اقسام کی مدد درکار ہے۔ دیہاتوں میں مشترکہ آپریشن میں قائدانہ کردار افغان دستوں کا ہی ہو گا۔ امریکی اور افغان حکومتیں فوجی قیادت کی مدد سے طے کرینگی کہ 2014ءکے بعد افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد کتنی ہونی چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن