حکومت اور طاہر القادری کے نظریات ایک ہیں: اسلم بیگ
لاہور (خصوصی رپورٹ) جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے حکومت اور طاہر القادری کے نظریات ایک ہیں۔ قادری صاحب سکیولر قوتوں کا جو ایجنڈا لیکر آئے ہیں اس کے نتیجے میں پاکستان میں نظریاتی و سیاسی تصادم ایک خطرناک مقام پر پہنچ چکا ہے۔ اُمت کی رپورٹ کے مطابق مرزا اسلم بیگ نے مزید کہا کراچی میں امن کیلئے الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطاب بند کرائے جائیں، اقتدار میں آکر نوازشریف کو اپنا انداز سیاست بدلنا ہو گا۔