ناقص طرز حکمرانی ‘ پرانی مشینری ‘ ملک کے 11 ہزار سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہیں : رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی) ناقص طرز حکمرانی اور پرانی مشینری کے باعث بجلی کی مطلوبہ پیدوار حاصل نہ ہونے کے باعث اس وقت بھی ملک کے 11ہزار سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہیں ‘ ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 20ہزار 4سو میگا واٹ ہونے کے باوجود صرف 9ہزار4سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ حکومت نے بجلی پیدا کرنےوالے پرانے اور فرسودہ پاور پلانٹ غیر موزوں ہونے کے باعث بند کررکھے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان جو گزشتہ کئی برسوں سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور اس کی ملکی معیشت کو سالانہ 2فی صد نقصان ہورہا ہے اس کی مجموعی پیداواری لاگت20ہزار415 میگا واٹ ہے ، تاہم اس وقت ملک میں تمام ذرائع سے صرف 9ہزار379میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ ملکی طلب15ہزارمیگا واٹ سے بھی کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہائیڈرل سیکٹر کی پیداواری لاگت6ہزار5سو16 میگا واٹ ہے مگر اس سیکٹر سے صرف 2ہزار324میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔