فوج ممکنہ مشکل مالی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہو جائے: امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن (ثناءنیوز) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ مستقبل میں ممکنہ طور پر مشکل مالی حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائے اور آئندہ فوجی بجٹ میں بڑے پیمانے پر ممکنہ کٹوتیوں کے پیش نظر بچتی اقدامات کرے۔ واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ بجٹ میں ممکنہ کٹوتی کے بعد فوجی اداروں میں سویلینز کی بھرتی اور اسلحہ کے چند ٹھیکوں کو ملتوی کرنے جیسے اقدامات لئے جائیں گے۔لیون پنیٹا نے کہا کہ ہم اس کا اندازہ نہیں کر سکتے کہ کیا ہونے جا رہا ہے لیکن اگر کانگرس کی پیدا کردہ غیر یقینی صورتحال برقرار رہتی ہے تو یہ ہماری فوج کےلئے شدید نقصان دہ ہوگی۔