• news

روس اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

ماسکو (اے ایف پی) روس اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالر کا دفاعی سازوسامان، ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کرے گا جس میں فوجی گاڑیاں ،ہتھیار، فضائی دفاعی نظام اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ معاہدے کے مطابق روس بنگلہ دیش کو پہلے ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ ڈالر کی امداد دے گا۔ یہ پلانٹ روپ پور میں تعمیر کا جائے گا

ای پیپر-دی نیشن