• news

سعودی عرب: مدینہ منورہ اور مشرقی صوبے کےلئے نئے گورنروں کا تقررکر دیا گیا

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ اور تیل کی دولت سے مالامال مشرقی صوبہ کے لئے نئے گورنر کا تقرر کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ شاہی بیان کے مطابق شہزادہ فیصل بن سلمان کو مدینہ منورہ کے علاقے کا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس حیثیت میں ان کا مرتبہ سعودی وزیر کے برابر ہو گا۔شہزادہ فیصل کو شہزادہ عبدالعزیز بن ماجد کی جگہ گورنر بنایا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے شاہی بیان کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز نے اپنے منصب سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی۔ شہزادہ محمد بن فہد کی جگہ شہزادہ سعود بن نائف کو مشرقی صوبہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن