بنگلہ دیش میں ٹریفک حادثہ میں 9افرادجاں بحق،22زخمی ، زخمیوں کی حالت تشویشناک
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش میں ٹریفک حادثہ میں 9افراد جاں بحق ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق غازی پور کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے آگئی جس کے نتیجے میں ٹرک الٹنے سے 8مزدور اورموٹرسائیکل سوارجاں بحق جبکہ 22مزدورزخمی ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور لاشوں کو باہر نکالا۔غازی پور پولیس اسٹیشن کے انچارج عنایت الدین نے حادثہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک کھاد سے بھرا ٹرک الوکوہلا بیراج پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا۔