فرانسیسی مداخلت سے مالی میں مسلمان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی رک جائےگی: بان کی مون
نیو یا رک (آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مالی میں فرانسیسی فوجی مداخلت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے وہاں مسلمان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی روکنے میں مدد ملے گی۔ بان کی مون کے پریس آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی کی حکومت کی درخواست پر فرانسیسی فوج کی کارروائیاں مالی کے استحکام اور وہاں قیام امن کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔سیکرٹری جنرل مالی کی حکومت کی درخواست پر مسلح دہشت گرد گروپوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے فرانسیسی کارروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔