• news

طاہر القادری جمہوریت کے رقیب ہیں: صائمہ شہزادی

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ طاہرالقادری خطیب نہیں جمہوریت کے رقیب ہیں،ان کاایجنڈااوردھنداآمریت کی راہ ہموار کرنے کے سواکچھ نہیں ہے ۔ملک میں کسی قسم کا ماورائے آئین ایڈونچر برداشت نہیں کیا جائے گا۔طاہرالقادری ریاست بچانے نہیں جمہوریت ڈبونے آئے ہیں۔ان کے ایجنڈے سے پاکستان کی کوئی جمہوریت پسنداورآئین کی حامی جماعت متفق نہیں ہے۔ انہوں نے سستی شہرت کیلئے جمہوری قوتوں کوبائی پاس کرتے ہوئے سولوفلائیٹ کافیصلہ کیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن