اپوزیشن کے قائدین کی پریس کانفرنس میں اچانک بجلی بند
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ”اور پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی“ جس پر ان کے ساتھ موجود دیگر جماعتوں کے قائدین ہنس پڑے۔