طاہرالقادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا: نجی ٹی وی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایف آئی آر تیار کر لی گئی۔ حکومت اتحادیوں کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ ایف آئی آر کا متن لیگل ایڈوائس کے لئے وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ہے۔