پارٹی رکنیت کی معطلی پر فیصل رضا عابدی نے سنیٹرشپ سے استعفیٰ دیدیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے سینیٹرشپ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا۔ سیکرٹری سینٹ نے کہا ہے کہ سینیٹر فیصل رضا عابدی کا استعفیٰ اب تک نہیں پہنچا۔ آئی این پی کے مطابق فیصل رضا عابدی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل پی پی جہانگیر بدر کے مطابق عابدی کی رکنیت سانحہ کوئٹہ کے بعد پارٹی قیادت کی ہدایت کے باوجود متاثرین سے رابطہ نہ کرنے پر معطل کی گئی تاہم وہ اس کیخلاف اپیل کر کے اپنا مو¿قف دے سکتے ہیں۔