نواز شریف کا اسفند یارکو فون،جمہوریت کیخلاف سازشوںکو ناکام بنانے پر اتفاق
لاہور(آئی اےن پی) مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں نوازشر ےف نے اے اےن پی کے سر براہ اسفند ےار ولی سے بدھ کو ٹےلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس کے دوران دونوں راہنماﺅں نے جمہو رےت کےخلاف ہونےوالی سازشوں کو ناکام بنانے اور جلد ملاقات پر اتفاق کیا ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نوازشر ےف اور اسفند ےار کے درمیان ہونےوالی ٹیلی فونک بات چیت میں ملک کی موجودہ سےاسی صورتحال ‘طاہر القادری کے لانگ مارچ اور وزےر اعظم کی گر فتاری کے متعلق سپر ےم کورٹ کے جاری احکامات سے پےدا ہونےوالی صورتحال پرمشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کےا گےا کہ ملک مےں جمہو رےت کا بھر پور دفاع کےا جا ئےگا اور کسی بھی سازش کو کا مےاب نہےں ہونے دےا جا ئےگا اور دونوں راہنماﺅں کے در مےان اس حوالے سے بہت جلدملاقات کا بھی امکان ہے جس مےں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا ئےگی ۔ مےاں نوازشر ےف کا کہنا تھا کہ ملک مےں جمہو رےت کو ختم کر نے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جسکے تحفظ کےلئے تمام جمہو ری قوتوں کو متحد ہونا ہوگا جبکہ اسفند ےار ولی نے کہا کہ کسی غےر ملکی کو پاکستان مےں سازش کے تحت جمہو رےت کا خاتمہ کر نے کی اجازت نہےں دی جا ئےگی اور اگر ملک مےں جمہو رےت ڈی رےل ہوئی تو ا س سے بڑی کوئی بدقسمتی اور نہےں ہو گی ۔