• news

دھرنے پر آپریشن کی مخالفت کرینگے، شجاعت، الطاف، عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ق لیگ کے صدر شجاعت، متحدہ کے قائد الطاف حسین اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے پر طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔ شجاعت نے کہا ہے کہ پرامن دھرنے پر آپریشن کی مخالفت کریں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لانگ مارچ کے شرکاءپر آپریشن کی اطلاعات پر ردعمل میں کہا ہے کہ مارچ کے شرکاءپر طاقت کا استعمال درست اور دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا۔ طاقت کے استعمال سے حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوں گے۔ حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری لچک کا مظاہرہ کریں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں مسئلے کے حل کے لئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر بامقصد مذاکرات کئے جائیں۔ عوامی مارچ میں شامل لوگ بھی پرامن رہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے دھرنے پر کسی بھی قسم کے آپریشن کی مذمت کرتے ہیں اگر ایسا کوئی حملہ کیاگیا تو شدید مخالفت اور احتجاج کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن