ماسٹر ٹینس سیریز میں خواتین کے مقابلے لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ماسٹر ٹینس سیریز میں خواتین کے مقابلے لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ایونٹ فیڈ کپ کے بعد شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ٹینس ماسٹر سیریز میں خواتین کے مقابلے 18 جنوری سے 22 جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی۔