پاکستان بھارت کرکٹ تعلقات برقرار رہنے چاہئیں : ذکاءاشرف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ تعلقات برقرار رہنے چاہئیں۔ پاکستان بھارت کشیدگی میں کرکٹ متاثر نہیں ہونی چاہئے۔ سیاست اور کھیل کو ایک ساتھ نہیں ملانا چاہئے۔ کرکٹ کا کھیل امن اور محبت کا سبق دیتا ہے۔ وومن ورلڈکپ کا انعقاد آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی معاملات پر ہر فیصلہ آئی سی سی کرے گا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نے براہِ راست کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا، قومی کرکٹرز سے متعلق براہِ راست پی سی بی سے کوئی رابطہ قائم نہیں کیا گیا تھا۔