جنوبی افریقہ ماضی میں سٹے بازی اور جوئے کا اڈہ رہا ہے: سرفراز نواز
لاہور (این این آئی)سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی کو متنبہ کیا ہے کہ جنوبی افریقا ماضی میں سٹے بازی اور جوئے کا اڈہ رہا ہے ¾ اس لئے کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہنسی کرونئے کا تعلق جنوبی افریقا سے تھا۔ 1994 میں جوہانسبرگ میں سابق کپتان راشد لطیف نے سلیم ملک کے خلاف میچ فکسنگ کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ سرفراز نواز نے کہا کہ جنوبی افریقا میں انڈر ورلڈ کے کئی نیٹ ورک کام کرتے ہیں۔