• news

لانگ مارچ، سفارتخانوں نے تازہ صورتحال پر رپورٹس اپنی حکومتوں کو بھجوا دیں

اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مےں موجود بڑے ممالک کے سفارت خانوں نے تحرےک منہاج القرآن کے لانگ مارچ اور پاکستان کی تازہ صورت حال کے بارے مےں رپورٹس اپنی حکومتوں کو بھجوا دی ہےں ان سفارت خانوں کی جانب سے مختلف ذرائع سے لانگ مارچ کو مانےٹر کےا جا رہا ہے لانگ مارچ کی عوامی قوت کی تفصےلات اور کسی غےر معمولی صورت حال مےں مظاہرےن کے متوقع رد عمل کے بارے مےں بھی مغرب اور ےورپ کے ان سفارت خانوں کی جانب سے آگاہی کی جا رہی ہے۔ ےاد رہے کہ گزشتہ روز امرےکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان سے کہا گےا تھا کہ اسلام آباد مےں موجود مظاہرےن کی سکےورٹی چاہتے ہےں۔ ذرائع کے مطابق بعض عرب ممالک کے سفارتخانوں کی بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ اور اس کے متوقع نتائج کے با رے مےں دلچسپی لے رہے ہےں۔

ای پیپر-دی نیشن