دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: بان کی مون
نےوےارک (ثناءنیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقوام ِ متحدہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کی تفصیلات کے مطابق انھوں نے پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد اور ان کے خاندانوں سے اظہارِ افسوس کیا۔