عدالت پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (آن لائن) عدالت پارلیمنٹ کو آئین مےں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ۔ عدالت نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر براہ راست انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست ابتدائی سماعت پر ہی خارج کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست گزار ملک گل زلی خان کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو مو¿قف اختیار کیا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی مجموعی طور پر 205 نشستیں خواتین کے لئے مختص ہیں جن پر سیاسی جماعتیں پارٹی خواتین کو نامزد کرتی ہیں۔ یہ عمل انتخابات کی روح کے منافی ہے۔ فاضل عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عدالت عالیہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتی۔